مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات کیلئے ہونے والی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔ انتخابات میں حکمراں سینوری پارٹی کی خاتون امیدوار پاک گْن یے اور ڈیموکریٹک یونائیٹڈ پارٹی کے مون جے اِن کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ کامیابی کی صورت میں سابق فوجی رہنما کی بیٹی پاک گْن یے جنوبی کوریا کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔ دونوں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران معیشت میں بہتری اورملازمتوں کے موضوعات کو اہم قرار دیا ہے۔
مہر نیوز/ 19 دسمبر/ 2012ء: جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات کیلئے ہونے والی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔
News ID 1770909
آپ کا تبصرہ